ایکسپو سینٹر کراچی، مکتبۃ المدینہ اسٹال
ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں 14دسمبرسے 18دسمبر تک کتابوں کی نمائش کے لئے
جامعۃ المدینہ ممباسا سے عالم کورس اور حفظ وناظرہ مکمل کرنے والے 71 طلبہ کی گریجویشن تقریب
ہر سال دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے اسکالرز، علماء ، حفاظ کی تعداد کاتناسب دن بدن تیزی سے بڑھتاچلا جارہا ہے اس کی وجہ دعوت اسلامی کی مخلصانہ علمی تحریک کی کامیابی ہے جس نے بہت تھوڑے وقت میں کم وبیش 150 ممالک میں اپنی علمی کامیابی کا سکہ جمایا۔
سال 2025 کے آغاز سے ہی پاکستان کے علاوہ امریکہ، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش، یوگنڈا، نائیجریا،ساؤتھ کوریا کے بعد اب کینیا ک شہر ممباسا میں گریجویش تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے۔ تقریبا 71 طلبہ نے در س نظامی یعنی عالم کورس، حفظ ، ناظرہ اور مختلف اسلامی کورسسز میں کامیابی حاصل کی اور اب 22 فروری 2025 کو بعد نماز عشاء تقریبا 08:30pm پر Muslim Kumbhar Jamat Hall, Mombasa میں ایک فقید المثال گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خصوصی طور پر پاکستان سے دار الافتاء اہلسنت کے محقق مفتی، جامعۃ المدینہ کے استاد جناب مفتی محمد شفیق مدنی شرکت کریں گے۔
مفتی محمد شفیق مدنی صاحب ممباسا میں ہونے والی گریجویشن تقریب میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ سے خطاب بھی کریں گے اور حفظ وناظرہ اور عالم کورس مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی بھی فرمائیں گے۔
کینیا کے شہر ممباسا میں دعوت اسلامی کی عملی دین خدمت کا مشاہد ہ کرنے کےلئے 71 طلبہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیجئے اور ملاحظہ کیجئے کہ دعوت اسلامی کس طرح دین کی خدمت کو احسن طریقہ سے ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
جامعہ المدینہ ممباسا کے طلبہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین کےلئے علیحدہ پردہ کا انتظام کیاگیاہے اور اس تقریب کے آخر میں تمام مہمانان گرامی، والدین ،سرپرست طلبہ سبھی کےلئے ضیافت کا بھی اہتمام ہے۔
مزید معلومات کےلئے 0751810792 یا 0727027884 پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔